ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات نہیں لڑے گا میرا بیٹا:ویرپا موئلی

کرناٹک اسمبلی انتخابات نہیں لڑے گا میرا بیٹا:ویرپا موئلی

Fri, 30 Mar 2018 00:42:39    S.O. News Service

بنگلورو،29؍مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ویرپا موئلی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے ہرش 12 مئی کو ہونے والے کرناٹک انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے اتحاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔غور طلب ہے کہ انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب پر پیدا ہوئے تنازعہ کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے۔میرے بیٹے (ہرش)نے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس بار الیکشن نہیں لڑے گا ۔ہم نے کرناٹک اور دیگر تمام جگہوں پر کانگریس کی فتح کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کچھ سوالات کے جواب میں سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اتحاد کے لئے ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ بھی یہ لکھ یا کہہ رہے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کے لئے ٹکٹ چاہتا تھا، ان کومیرا جواب ہے، وہ الیکشن نہیں لڑے گا۔
 


Share: